
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے میچ اپنے نام کر لیا تھا جس کے بعد بھارتی کرکٹ شائق اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے اور اب بھارتی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں کو سائیڈ لائین پر لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں متعدد تبدیلیاں ہوں گی، دنیش کارتک کو سکواڈ سے نکالنے کی اطلاعات ہیں جبکہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایشون نے ٹی ٹوینٹی کیریئر کا آخری میچ کھیلا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی اور روہیت شرما کے مستقبل کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیا جبکہ انگلینڈ سے عبرتناک شکست پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ سمیت پورے کوچنگ سٹاف کو آرام پر بھیج دیا گیا تھا، اور کہا گیا تھا کہ این سی اے کا کوچنگ اسٹاف دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔
دوسری طرف سابق بھارتی کھلاڑی ہرھجن سنگھ نے سیمی فائنل میں شکست پر راہول ڈریوڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسی اور ریٹائر کھلاڑی کو ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ہربھجن نے اشیش نہرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہترین ذہانت ہے، ان کے کوچ بننے سے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتان کیلئے ہاردک پانڈیا کو نام تجویز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم کے بہترین آل رائونڈ ہیں، ان سے بہتر کوئی چوائس نہیں۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا،بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 168 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی 170 رنز کی شراکت داری کی بدولت با آسانی پورا کرلیا تھاجبکہ ہیلز اور بٹلر نے رضوان اور بابر سے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا ریکارڈ چھین لیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13indiateamchanges.jpg