
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیلکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیے جانے کی وجوہات سامنےآ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کو برطرف کرنے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا گیا، وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایسے کھلاڑیوں کو دفاع کیاجنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، ان کھلاڑیوں کی حمایت صرف وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کی جبکہ دیگر سیلکٹرز نے ان کھلاڑیوں کی مخالفت کی۔
اس کے علاوہ ٹیم میں ڈسپلن کی کئی خلاف ورزیوں ، لابیز قائم ہونے کے معاملات بھی وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی برطرفی کا سبب بنے،شاہین آفریدی کی جانب سے کوچزاورمینجمنٹ اسٹاف سے برے برتاؤ پر ایکشن نا لیے جانے پر بھی سوال اٹھایا گیا، کیونکہ ڈسپلن کو برقرار رکھنا مینجرز کی ذمہ داری تھی۔
چیئرمین پی سی بی کو کوچز کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں کئی کھلاڑیوں کے رویے کو غیر سنجیدہ بھی قرار دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹورز پر فیملیز کو ساتھ لے کر جانے اور کارکردگی پر توجہ کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1wababgsrazinsite.png