
سیلاب اور حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی مبینہ قلت پیدا ہونے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی تھیں اسی لیے حکومت نے 13 ہزار ٹن پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان میں سے 339 ٹرکوں پر 5 ہزار ٹن پیاز اور 1800 ٹن ٹماٹر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
کوئٹہ کسٹمز کلکٹریٹ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران 50 بڑے باڈی ٹرک تفتان اور چمن کے فرینڈ شپ گیٹس سے پاکستان میں داخل ہوئے۔ آنے والے دنوں میں پیاز اور ٹماٹر کی مزید کھیپ ملک میں پہنچ جائے گی۔ 6ہزار ٹن سے زائد ڈیوٹی فری پیاز اور ٹماٹر طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔
طورخم کے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم امانت خان کے مطابق گزشتہ روز 5ہزار ٹن پیاز اور 1800 ٹن ٹماٹر سے لدے تقریباً 339 ٹرکو طورخم میں داخل ہوئے۔ وفاقی حکومت نے حال ہی میں ان دو سبزیوں کی افغانستان اور ایران سے درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی ہے۔
اسکی وجہ مقامی مارکیٹ میں ان کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے ان کی فصلوں کو ہونے والے نقصانات ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ کسٹم کے عملے کو بارڈر کراسنگ پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ پیاز اور ٹماٹروں کی چوبیس گھنٹے تیزی سے کلیئرنس کی جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/flood-pak-on-tm.jpg