
ہلال احمر انٹرنیشنل کی کینیڈین شاخ نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جمع کیےگئےعطیات حکومت پاکستان کو فراہم نا کرنےکا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کینیڈین ریڈ کراس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پاکستان میں سیلاب متاثری کی مدد کیلئے اپیل کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ تباہ کن مون سون سیزن کے بعد پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے، 1ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، 33 ملین سے زائد لوگ متاثر ہیں، ان کیلئے فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1565704202193625095
ریڈ کراس کینیڈا کے اس بیان پر ایک پاکستانی ٹویٹر صارف نے کمنٹ کیا اور کہا کہ "برائے مہربانی کوئی بھی امداد یا رقم پاکستان کی امپورٹڈ حکومت کو فراہم نا کی جائے، کیونکہ یہ کبھی بھی متاثرین تک نہیں پہنچے گی، مہربانی کرکے امداد کسی ایسے ادارے کو دی جائے جو پاکستان میں حقیقی طور پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہو۔
کینیڈین ریڈ کراس نے اس صارف کےکمنٹ پر ردعمل دیا اور ہمارےجمع کیےگئے عطیات پاکستان میں ریڈ کراس یا ریڈ کریسنٹ(ہلال احمر) ہیومینیٹیرین ریلیف ایفرٹس کےذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے استعمال کیے جائیں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1567177845838946304
کینیڈین ریڈ کراس نے واضح الفاظ میں کہا کہ کینیڈا میں جمع کیے گئے عطیات حکومت پاکستان کے حوالے نہیں کیے جائیں گے۔
اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم نے کہا کہ کینیڈا کی ریڈ کراس نے خاص طور پر لکھا ہے کہ امداد ی فنڈ حکومتِ پاکستان کو نہیں دئے جائیں گے۔ یہ ہے ہماری حکومت کی ساکھ- یہ قومی رُسوایئ اور شرم کا مقام ہے۔
https://twitter.com/x/status/1569999866520109059
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5canadianredcross.jpg