
ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں اسسٹنٹ کمشنر مسعود بجارانی نے سیلاب متاثرہ خاتون کی مدد کی تو بوڑھی اماں نے خوش ہو کر دعا دی کہ اللہ کرے تم کلرک بن جاؤ۔
سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے کی رہائشی معمر خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے اپنا مسئلہ ہونے پر خوش ہو کر اے سی کو دعا دی کہ اللہ کرے تم کلرک بن جاؤ، تمام معاملے کی ویڈیو بن گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور دفتر میں موجود دیگر لوگوں ہو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1610981549549256707
معمر خاتون نے اپنے مسئلے کے حل پر خوش ہو کر اسسٹنٹ کمشنر کی کامیابی کیلئے دعا کی اور اپنی سوچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو دعا دی، معصومانہ دعا پر اے سی اور ان کے دفتر کا عملہ قہقہے لگانے لگا، تاہم ان کے ساتھ اماں بھی خوش ہو گئیں اور ہنسنے لگیں۔
خاتون کی دعا پر اے سی گڑھی یاسین نے کہا کہ میں تو یہاں موجود ہی آپ کی خدمت کیلئے ہوں۔ تاہم وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
https://twitter.com/x/status/1610880450209136640
https://twitter.com/x/status/1611426022888509453
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6clerkdaua.jpg