
پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز یکطرفہ طور پر منسوخ کی،سیریز سیکیورٹی کی بنیاد پر منسوخ کی گئی،سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ٹویٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کسی قسم کوئی خطرہ نہیں،پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیز واضح کرچکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے احتیاطی پالیسی اپناتے ہوئے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1438802145445359617
سیریز کی منسوخی پر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،انہوں نے ٹویٹ پر لکھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان پہنچنے کے بعد دورہ کا التوا حکومت کی شرمناک ناکامی ہے،بہترین سیکیورٹی اداروں اور انتظامات کے باوجود نیوزی لینڈ حکومت کا عدم اعتماد وزرات داخلہ اورخارجہ کی ناکامی ہے،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے انکار سے قومی وقار مجروح ہواہے۔
https://twitter.com/x/status/1438806412860305408
خواجہ سعد رفیق نےمزید لکھا کہ ریاستی اداروں کا ایسے کسی اقدام کا پہلے سے اندازہ نہ ہونا نالائقی نہیں تو اور کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1438806415204888579
دوسری جانب سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے بھی تنقیدی ٹویٹ داغ دیا، انہوں نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا 6 دن یہاں رہنے کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ خوفناک اور شرمندگی کا باعث ہے،سیکیورٹی فول پروف تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو نہ آنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہئے تھا، پاکستان کو سفارتی سطح پر احتجاج کرنا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1438809090860400642
پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر شائقین کرکٹ افسردہ ہیں، سوشل میڈیا صارفین بھی دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔ پاک ورسز نیوزی لینڈ سمیت دیگر ٹرینڈز پر صارفین نے پاکستانی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باوجود سیریزکی منسوخی کو حیران کن قرار دیا ہے۔
صارفین کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے اچانک بغیر کسی ثبوت کے سیکیورٹی خطرات کا بہانہ بناکر واپس جانے کا فیصلہ کیا، پاکستان کے دشمن، بھارت اور امریکا کی طرح پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،پاک نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے آج راولپنڈی میں ہونا تھا، دونوں ٹیمیں ڈھائی بجے میدان میں اترتیں، لیکن سیریز منسوخ کردی گئی، جس سے عوام مایوس ہوگئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Lkg8f78/4.jpg