
سینئر سیاستدان اور پیپلزپارٹی کے سابقہ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی یا غداری کے مقدمے کی باتیں فضول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی یا کسی سیاسی رہنما کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں فضول ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر مستحکم اور سیاسی بحران کا شکار امریکی جمہوریت اس بحران سے نکل جائے گی تاہم خبردار رہیں پاکستانی جمہوریت ، درحقیقت ریاست خود اپنے خود ساختہ بحران کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھ سکے گی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے اس فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات قائم کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9attatrkkjskjbjjsjkjs.png