ترین کے بعد پرویزخٹک کا بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے کر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے بھی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
اپنے بیان میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے
سورس