سیاحوں کی پسندیدہ ایوبیہ چیئرلفٹ کو کیوں بند کردیا گیا؟

x1e95KW.jpg


خیبرپختونخوا کے مشہور مقام ایوبیہ پر قائم چیئر لفٹ کو خطرناک قرار دے کر اسے سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے ایوبیہ میں نصب چیئر لفٹ کو بند کرنے کا فیصلہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے )نے کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایوبیہ کی چیئر لفٹ انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہے جس کے بعد اسے سیاحوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، علاقے میں سیاحوں کو حکومتی زیر نگرانی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

فیصلے کے حوالے سے جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی خان نے کہا کہ ایوبیہ کی چیئر لفٹ اب انسانی زندگی کیلئے محفوظ نہیں ہے ، اس چیئر لفٹ کو1965 میں سیاحوں کی تفریح کیلئے نصب کیا گیا تھا جس پریومیہ سینکڑوں سیاح بیٹھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے ایک غیر ملکی کمپنی چیئرلفٹ کو آپریٹ کررہی تھی، مستقبل میں یا تو نئی چیئر لفٹ لگائی جائے گی یا موجودہ چیئرلفٹ کو مکمل طور پر مرمت اور محفوظ بنائے جانے کے بعد سیاحوں کیلئے دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔

 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ زیادہ علاقوں کو شامل کرلیا جاے