سکھ رہنما کےقتل میں بھارت کےملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں،کینیڈین وزیر اعظم

2023_9$largeimg_2006289439.jpg


سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کہتے ہیں کینیڈا بھارت کو اشتعال دلا رہا ہے نہ مسائل پیدا کر رہا ہے بلکہ یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے,نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک کینیڈین شہری کو کینیڈا کی سرزمین پر قتل کیا گیا اور ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کسی بھی ملک کے لیے قانون کی حکمرانی انتہائی اور بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہے جبکہ کینیڈا میں انصاف کا نظام بہترین اور آزادانہ کام کرتا ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا اندرون یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے,سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں۔

امریکا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگانے کے معاملے پر کینیڈا کے ساتھ کسی بھی کشیدگی کی تردید کردی,امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واضح کیا کہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات پر تشویش ہے تاہم تشویش کے باوجود امریکا اور کنیڈا کے درمیان اس معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے۔

امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ یہ معاملہ اعلیٰ ترین سطح پراٹھایا ہے، امریکا چاہتا ہےکہ تحقیقات آگے بڑھیں اور قتل میں ملوث افراد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔

جیک سلیوان نے واضح کیا کہ اس معاملے میں امریکا کی دلچسپی صرف اس لیے ختم نہیں ہوجائے گی کہ یہ بھارت سے جڑا ہے جس سے امریکا اپنا قریبی تعلق چاہتا ہے تاہم یہ ایک ایسی بات ہے جو امریکا انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے اورخواہ کوئی بھی ملک ہو، ایسے عمل پر کوئی استشنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔

سلیوان نے کہا اس معاملے میں امریکا اور کینیڈا کے درمیان دوری پیدا کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔
اس سے قبل امریکا نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل پر کینیڈا کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھ رہنما کے قتل پر بھارت کو کینیڈا سے تعاون کرنا چاہیے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، امریکا ان تمام اقدامات کی حمایت کرے گا جس سے اس واقعے کی سچائی تک پہنچا جاسکے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کے ایجنٹ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین کے قتل میں ملوث ہیں۔
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
بھارت وہ کتا ہے جسے مغرب نے پالا ہے۔
یہ کتا جب دوسروں پر بھونکتا تھا تو اسےمزید شہ دے رکھی تھی۔
آج یہ کتا اتنا بگڑ گیا ہے کہ مالک پر ہی بھونک رہا ہے۔
ابھی امریکہ بھی خیر منائے جب بھارت امریکیوں کو قتل فرمائیگا اور دنیا میں کوئی بچا ہی نہیں ہوگا جو اسے روک سکے۔ چین اسے کیوں روکے گا؟ روس روکے گا؟ فرانس اور جرمنی اسے روک نہیں سکتے۔ برطانیہ ویسے ہی ہندوستان کا بغل بچہ بن چکا ہے۔
رہ جائیگا تو پاکستان۔ کیونکہ پاکستان کو اسے روکنا آتا ہے۔ اور پاکستان کے ارباب اختیار ویسے ہی بڑے مغرب غلام ہیں تو پاکستان ہی وہ ملک بچے گا جسکی اہمیت ایک بار پھر بڑھ جائیگی اور ہوسکتا ہے ڈالر بھی مل جائیں۔ مگر ایسا ہونا ابھی بہت دور ہے اسلیے ڈالر کی امیدیں فل حال یوکرین جنگ سے پوری فرمائیں۔
 

Back
Top