
روہڑی کے علاقے چھوہارا منڈی کے قریب پٹنی تھانے کی حدود میں 16 سالہ ہندو لڑکی پوجا کماری کو ملزم واحد بخش لاشاری نے زبردستی شادی کی کوشش میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری پوجا کماری سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لیے وہ 21 مارچ کی شام کو زبردستی اس کے گھر گھسا اور اسے بھگانے کیلئے اکسانے لگا جب لڑکی نے انکار کیا تو اس نے اسی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس ایس پی سکھر پولیس کے مطابق ملزم واحد بخش لاشاری کو گرفتار کر لیا گیا اور آلہ قتل بھی برآمد ہو چکا ہے، واقعہ پیش آنے کے بعد پوجا کماری کے ورثا اور اہل علاقہ نے قومی شاہراہ پر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
بعد ازاں پولیس نے پہنچ کر مذاکرات کیے اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوایا گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ملزموں کو عدالت کے روبرو پیش کر کے سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی پر سڑک کھولی گئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوجا کو بھگانے کیلئے اس کے گھر گیا تھا مگر جب اس نے انکار کر دیا تو وہیں اس کے سر پر گولیاں مار کر اسے قتل کر دیا۔
دوسری جانب مقتولہ پوجا کماری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم کئی ماہ سے ان کی بیٹی کو تنگ کر رہا تھا، انہوں نے پولیس کو تحفظ کیلئے درخواست بھی دی تھی مگر اس پر کوئی کارروائی یا تحفظ نہ ہی دیا گیا اور نہ ہی اس کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
پوجا کماری کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی گرم ہے ، کئی صحافیوں، سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں نے اس پر آواز اٹھائی اور پوجا کماری کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1505947390574055425 https://twitter.com/x/status/1505955044558249986 https://twitter.com/x/status/1505982042126831622 https://twitter.com/x/status/1505973328766545932
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pooja111.jpg