سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کےملزم کی نشاندہی پر کروڑوں روپے برآمد

cohssirhrh.jpg

سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس کے ملزم عاشق کلیری کی نشاندہی پر کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق حیدرآباد کی خصوصی احتساب عدالت میں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم6 میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سابق صوبائی وزیر کے گرفتار سیکرٹری عاشق کلیری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب حکام نےعدالت کو بتایا کہ عاشق کلیری سے پہلے 13 کروڑ روپے برآمد کیے گئے تھے، جبکہ گزشتہ روز عاشق کلیری کی نشاندہی پر کراچی میں اس کے ایک فلیٹ سے29 کروڑ97 لاکھ روپے اور 2022 ماڈل کی دو پرتعیش مہنگی گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہے۔

نیب نے عدالت سے عاشق کلیری کے ریمانڈ کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ ملزم سے اب تک 42کروڑ روپے کی رقم برآمد کی جاچکی ہےجبکہ مزید ریکوری کی توقع ہے لہذا ملزم کا ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے پانچ دن کے ریمانڈ پر عاشق کلیری کو نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
 

Back
Top