سپورٹس پروگرام میں عمران خان کانام لینے سے گریز،وسیم،معین تنقید کی زد میں

18waseemmonaiiehkhjhssh.png

ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے ایک اسپورٹس چینل کی خصوصی نشریات میں عمران خان کا نام لینے سےجان بوجھ کر گریز کیا گیا جس پر وسیم اکرم نے طنزیہ انداز میں مسکرا کر مایوسی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے"اے آروائی" نیٹ ورک کے اسپورٹس چینل"اے سپورٹس" پر ورلڈ کپ 2023 کے حوالے سے 'دی پویلین' کے نام سے خصوصی نشریات منعقد کی جارہی ہے جس میں سینئر میزبان اور گلوکار فخرعالم میزبانی کی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

پروگرام میں ایک حصہ کرکٹ شائقین کی جانب سے ماہرین سے پوچھے گئے سوالات پر مبنی ہے جس میں سابق لیجنڈری کرکٹرز ان سوالوں کے جواب دیتے ہیں، ایسے ہی ایک سیگمنٹ میں میزبان فخرعالم نے شائقین کے سوالات پوچھتے ہوئے وسیم اکرم اور معین خان سے پوچھے گئے ایک سوال کو پڑھنا شروع کیا جو 1992 کے ورلڈ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان سے متعلق تھا۔

تاہم سوال میں عمران خان کا نام لینےکے بجائے انہیں "قاسم کے ابو" کے حوالے سے پکارا گیا ، فخر عالم نے پورا سوال پڑھنے کے بعد اس کو سمجھنے میں چند لمحے لگائے اور جیسے ہی انہیں سوال سمجھ آیا تو انہوں نے کہا کہ" میرے خیال میں ہمیں آگے بڑھنا چاہیے، میرا نہیں خیال کہ اس پر ۔۔۔"

فخر عالم کے ساتھ بیٹھے سابق فاسٹ باؤلر اور 1992 کی فاتح ٹیم کا حصہ رہنے والے وسیم اکرم نےاس حرکت کو محسوس کیا اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے طنزیہ انداز میں مسکراتے ہوئے نفی میں سر ہلادیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس واقعہ کی ویڈیو کو شیئر کرتےہوئے پروگرام میں شریک تمام افراد کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ اس واقعہ کی وضاحت دیں، آپ نے دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں کرکٹ شائقین کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1711000376307036443
اس واقعہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین، کرکٹ شائقین نے بھی شدید مایوسی کا اظہار کیا اور پروگرام میں بیٹھے لوگوں اور چینل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جبران الیاس نے اے آروائی نیٹ ورک کے مالک سلمان اقبال، سمیت پروگرام کے میزبان اور سابق کرکٹرز کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ یہ اس واقعہ سے پہلے تک ایک اچھا پروگرام تھا، یہ سخت ناانصافی اور اپنے ہیروز کی حوصلہ شکنی ہے، آپ کرکٹ شائقین کے جذبات کو کیوں مجروح کررہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1711003824263987313
ہارون نامی ایک صارف نے سعید اجمل کی جانب سے ایک لائی ٹی وی شو میں عمران خان کا نام لینے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم جنہیں عمران خان ٹیم میں لائے تھے ،سے زیادہ جرات کو مظاہرہ تو سعید اجمل نے ایک ٹی وی شو کے دوران کیا تھا، وسیم اکرم صاحب آپ کو شرم آنی چاہیے۔

رضوان علی شاہ نے کہا کہ ایک ورلڈ کپ کی ٹرانسمیشن کے دوران آپ عمران خان کا ذکر نہیں کرسکتے ،جنہوں نے ہمیں اکلوتا ورلڈ کپ جتوایا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1711005806227857572
شعیب نے لکھا کہ ان لوگوں کےکیریئرز عمران خان کی وجہ سے بنے ہیں، اس مشکل وقت میں بجائے اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے یہ لوگ ریاست کی لائن کے پیچھے چل رہے ہیں،شرمناک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1711002994450555321
ایک صارف نے لکھا کہ ایک کرکٹ پروگرام میں پاکستان کے ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان ذکر نہیں ہوسکتا ، یہ کتنی پستی کی بات ہے، تاہم ہمیں وسیم اکرم ، معین خان اور فخر عالم سے پوچھنا چاہیے کہ یہ سوال نظر انداز کیوں کیا گیا؟

https://twitter.com/x/status/1710945200934453383
ایک دوسرے صارف نے فخر عالم اور دیگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ آپ نے اس ملک کے اب تک کے بہترین کرکٹر سے متعلق سوال کو نظر انداز کیا، وسیم اکرم اور معین خان بھی اس موقع پر کچھ نا کرسکے۔

https://twitter.com/x/status/1711007416303890822
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
وسیم اکرم تو بہت ہی بے غیرت اور کھسی نکلا لعنت ہے ایسے کھسی بندوں پر سعید اجمل تو مرد اور مرد کا بچہ نکلا اور یہ تینوں کھسی کرد ئے زانیوں شرابیوں غداروں نے
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
the show is on ARY's channel not PTV.

ARY has given blood, sweat and money earned from gold smuggling for Riasat e Medina and promotion of Deen e Imrani. Cult, should be a little considerate of Saman Iqbal's contribution for them including his trap and drop of Arsched Sharif to be politically cashed by PTI. Unfortunately cult refused to leave Mommy's home and revolution never came
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
the show is on ARY's channel not PTV.

ARY has given blood, sweat and money earned from gold smuggling for Riasat e Medina and promotion of Deen e Imrani. Cult, should be a little considerate of Saman Iqbal's contribution for them including his trap and drop of Arsched Sharif to be politically cashed by PTI. Unfortunately cult refused to leave Mommy's home and revolution never came
کلٹ نے باں دتی ہوئی ہے مافیہ کو۔ ڈر اتنا ہے کہ الیکشن میں سامنا کرنے کا سوچ کر پیچش ہو جاتی ہے۔ اور یہ نیا آئی ڈی مبارک ہو تندوری کھوتی۔

Cracking Up Lol GIF by HULU
 

Back
Top