
سابق وفاقی وزير فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کی آڈیو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے لیک کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت گزشتہ دنوں جو آڈيوز ریکارڈ کی گئيں وہ ریکارڈ کرنے والوں کو فیض حمید نے ہی تعینات کیا تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ان لوگوں نے پی ڈی ایم حکومت آنے کے بعد 20، 25 دن تک کام کیا تھا، اسی دوران یہ ریکارڈنگز کرکے فیض حمید تک پہنچائيں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کہ یہ عمران خان کو کس طرح گرفتار کر سکتے ہیں جب انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل سبھی چوروں کو آزاد چھوڑ دیا ہے، اگر مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور پی پی کے سبھی کرمنلز کو آزاد چھوڑ دیا جائے گا ک جاؤ اور جا کر حکومت کرو اور صرف عمران خان کو گرفتار کریں گے تو یہ بات قوم کو ہضم نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری نالائقی، خودکشی اور گدھا پن ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر عمران خان نے توہین عدالت کی ہے تو مریم نے جو کیا اور جلسے میں جس طرح ججز پر الزامات لگائے کیا وہ توہین عدلیہ نہیں تھی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس ہفتے ایک دھواں دار پریس کانفرنس کرنے والے تھے جس میں تمام اندرونی حقائق سامنے لانا چاہتے تھے مگر ابھی وہ ملتوی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیرٹ ازم اور نظریہ ضرورت کو چھوڑ کر جب تک گند صاف نہیں کیا جائے گا اصل تبدیلی نہیں آ سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرانے چہروں کو چھوڑ کر نئی پود کو موقع ملنا چاہیے پھر ہی ہمارا سسٹم سیدھا ہو گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faiz-hameed-faisal-vavda.jpg
Last edited by a moderator: