سپریم کورٹ نے پنجاب،پختونخوا اسمبلی کی بحالی کیلیے دائر درخواست واپس کردی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں بحالی کیلئے دائر درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا گیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی اسمبلی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی ۔

رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، صدر مملکت، وزرائے اعلی کو آرٹیکل 248 کے تحت فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

درخواست میں عوامی مفاد عامہ یا بنیادی حقوق کی نشاندہی نہیں کی گئی، متعلقہ فورم کی بجائے براہ راست سپریم کورٹ رجوع کیا گیا۔

رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ناصر محمود نے دونوں اسمبلی کی بحالی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم اور سہولت کار کسی طرح بغیر الیکشن لڑے نورے پپلئے اور فضلو کے لوگوں کو حکومت میں بٹھانا چاہتے ہیں جنہیں عمران خان نے باہر کر دیا تھا۔اسی پر سب تلملائے اور اب تک تلملائے جارہے ہیں ۔کیونکہ الیکشن لڑ کر ان کا واپس آنا اب بھی مشکل ہے
 

Back
Top