سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

10schshshshshshsh.jpg

اپیل اور واجبات وصولی کا دعویٰ غیرسنجیدہ، عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہوا ہے: سپریم کورٹ

وزارت دفاع کی طرف سے نجی کمپنی کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 کروڑ روپے واجبات وصولی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے اپیل پر 4 صفحوں پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزارت دفاع کی واجبات کے حوالے سے اپیل غیرسنجیدہ قرار دیتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ درخواست گزار وزارت دفاع کی طرف سے قانون کا غلط استعمال کیا گیا، اپیل اور واجبات وصولی کا دعویٰ غیرسنجیدہ ہے جس سے عدالت کا انتہائی قیمتی وقت ضائع ہوا ہے۔ وزارت دفاع کو غیرسنجیدہ اپیل کرنے پرٍ 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے بھی وزارت دفاع کی درخواست پر ان کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ آج سپریم کورٹ نے بھی وزارت دفاع کی نجی کمپنی سے 9 کروڑ وصولی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کے ساتھ 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

سینئر صحافی وتجزیہ کار مطیع اللہ جان نے تحریری فیصلہ شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی اپیل خارج کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے کی سزا کے طور وزارتِ دفاع پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اب سوال یہ ھیکہ یہ ایک لاکھ روپے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہی جانے ہیں تو پھر سرکاری افسران کی کوتاہی اور نا اہلی کی سزا عوام کو کیوں دی گئی ہے؟ اس میں کوتاہی کے مرتکب افسران کے لیے تو کوئی سبق یا سزا نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1654462595015868420
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اس چول کے بچے نے کبھی 86 رکنی کابینہ اور انکے اللے تللو پہ اور بلو رانی اور شہباز بمعہ سارے ٹبر اور صحافیوں کے کروڑوں اور اربوں روپوں کے فضول دوروں پہ کوئی تبصرہ نہیں ہوتا لیکن ایک لاکھ روپے پہ اسکی پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے؟
 

reliable

Senator (1k+ posts)
اس چول کے بچے نے کبھی 86 رکنی کابینہ اور انکے اللے تللو پہ اور بلو رانی اور شہباز بمعہ سارے ٹبر اور صحافیوں کے کروڑوں اور اربوں روپوں کے فضول دوروں پہ کوئی تبصرہ نہیں ہوتا لیکن ایک لاکھ روپے پہ اسکی پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے؟
یہ گانڈو ہے۔