
بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال قبل سڑک کنارے جھگڑے کے دوران ایک شخص کے قتل کے کیس میں سزا سنائی ہے۔
عدالت نے نوجوت سدھو کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کی ہدایات دیدی ہے۔
واضح رہے کہ 1988 میں نوجوت سدھو نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر بھارتی پنجاب میں ایک شخص سے جھگڑا کیا اور اس پر تشدد کیا جس سے اس شخص کی موت ہوگئی۔
واقعہ کے مقدمہ میں عدالت نے سدھو جی کو ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں رہا کردیا تھا۔ تاہم مقتول کے ورثاء نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جس کا آج فیصلہ آیا ہے۔