سپریم کورٹ قاتل ہے

SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
یہ سپریم کورٹ قاتل ہے

یہ کورٹ قاتل ہے ہماری امیدوں، جذبات اور تمناؤں کی

ماں باپ کے اکلوتے بیٹے، ایک معصوم نوجوان کو دن دہاڑے قتل کر دیا جاتا ہے۔ بااثر وڈیرے خاندان سے تعلق رکھنے والے قاتل کے حواری مظلوم باپ کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ اگر تم نے اس کیس کی پیروی کی تو تمہاری بیٹیوں کی عزت تار تار کردی جائے گی۔ باپ ان دھمکیوں سے اس قدر خوفزدہ ہوتا ہے کہ کچھ عرصے بعد وہ *رضائے الہی* سے وفات پا جاتا ہے اور ایک بے کس، بے بس اور مجبور ماں اپنی دو جوان بیٹیوں سمیت قصاص کی رقم *بخوشی* قبول کر لیتی ہے۔
ملک کے مہنگے ترین وکلا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں یہ دلائل دیتے ہیں کہ چونکہ مقتول کی والدہ نے قصاص کی رقم قبول کر لی ہے، لہذا ملزم کو باعزت بری کیا جائے


میرا سوال عدالت کے معزز جج صاحبان سے ہے کہ فیصلہ دینے سے قبل کیا انہوں نے اس دکھیاری ماں کی بے کسی اور بے بسی کو محسوس کرنے کی کوشش کی؟ کیا انھوں نے قرآنی تعلیمات کے مطابق قصاص کے قانون کو سمجھنے کی سعی کی؟ کیا گن پوائنٹ پر مانگی گئی معافی کی کوئی وقعت ہوتی ہے؟

اگر نہیں، تو جناب والا آپ ہی قاتل ہیں۔
لیکن چونکہ اس ملک میں قاتلوں کو پھانسی نہیں دی جاتی لہذا اپنی بجائے توہین عدالت کے جرم میں مجھے لٹکا دیں۔

شکریہ
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Judiciary is the root of all evils in Pakistan. Just see their life style, perks and privileges' of the judiciary and then you will realize how they are sucking the blood of the general public and never ever expect any positive decision from them except taken at gun point.
 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ناسور ملک اور عوامیُحقوق و انصاف کے قاتل ہیں۔ آواز اٹھائیں ان کے خلاف۔۔۔۔ یہ بزدل کمزور ہیں اب کازم ہے کہ ان غدار کرپٹ سیاسی ججوں کو ان کی اوقات دکھائی جاۓ
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
desan unfortunately we are far away of any ethics and humanity ,and this is all because we make it part of culture due to money influence political powers and Law is already for sale in shape of Police Judiciary and now forces too ,and these type of incident are converted to killing after all and this will never end.

God Bless Pakistan.
 

Back
Top