
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو قومی اداروں کیخلاف بیانات دینے سے روکنے کے کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی، پی ٹی آئی رہنماؤں عمران خان، فواد چوہدری اور شیری مزاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا ہے،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 8 ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی دو رکنی بینچ کا حصہ ہونگے ،قوسین فیصل ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا ہے،نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سماعت کے روز عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف بیان کریں۔