
راولپنڈی میں اسٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ سے سٹیج اداکار نوید حسین قتل۔۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور کی ڈانس پرفارمنس کے دوران عمران نامی شخص نے فائرنگ کردی جس سے ڈانسر نوید جاں بحق ہوگیا۔ڈانسر نوید کے لواحقین نے عمران نامی شخص اور تھیٹر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔
سی پی او عمر سعید نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ایس پی پوٹھوہار کی ہدایت پر کینٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع فیروز تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ چل رہا تھا جب اداکار نوید کی ایک شخص سے تلخ کلامی ہوئی۔جس پر ملزم نے تھیٹر کے اندر ہی فائر کھول دئیے اور فائرنگ کے باعث سٹیج اداکار نوید شدید زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا جبکہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ مہک نور بھی منظرعام سے غائب ہوگئیں اور انکا موبائل فون بھی بند ہے۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تمام زوایوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mehaksh111-1-.jpg