Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 100انڈیکس 22.50 پوائنٹس گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی، انڈیکس 1160.72 پوائنٹس گر گیا تھا اور 100 انڈیکس 37058.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ بند ہوا تھا جبکہ سرمایہ کاروں کے 180 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔
دوسرے کاروباری روز کے دوران 636.80 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 37695.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ تیزی کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا فائدہ ہوا تھا۔
آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پہلے ہی دوگھنٹوں کے دوران 38 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 38249.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
اس کے بعد کاروبار میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس مندی کے باعث دوپہر 38058.97 پوائنٹس کی سطح پر واپس آ گیا۔
آج پورے کاروباری روز کے دوران انڈیکس ایک مرتبہ 38333.09 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا، جبکہ انڈیکس کی نچلی ترین سطح 37523.19 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
حصص مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 22.50 پوائنٹس کی مندی کے بعد 37673.25 پوائنٹس پر ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں مندی کے بعد 0.05فیصد گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 17 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 690 شیئرز کا لین دین ہوا۔
http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Business/536273