سُوول کا 3جون سے پاکستان میں اپنی ڈیلی رائیڈ سروس بند کر نیکااعلان

svwl11.jpg


سُوول جو کہ ملک کے بڑے شہروں میں آمدورفت کیلئے استعمال ہونے والی ایک آن لائن سروس ہے اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی معاشی بدحالی کے باعث لاہور، اسلام آباد، کراچی اور فیصل آباد کیلئے اپنی ڈیلی رائیڈ سروس بند کر رہا ہے۔

پرائیویٹ رائیڈ سروس استعمال کرنے والوں کیلئے یہ ایک بری خبر ہے کیونکہ اس کمپنی کے تحت بڑے شہروں میں کوسٹر سروس چلائی جا رہی تھی جس پر بڑی تعداد میں لوگ روزانہ کی بنیاد پر سفر کر رہے تھے۔ یہ طلبا اور خواتین کیلئے خاص طور پر ایک بہترین سروس تھی۔

پاک وہیلز کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ اس طرح کی خدمات کا بند یا توقف عوام اور معیشت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ دنیا ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہی ہے کیونکہ متعدد مالیاتی ماہرین ایک اور عالمی کساد بازاری کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں صورتحال بہتر ہو جائے گی اور لوگوں کے لیے ایسی خدمات دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ یہ سروس 2019سے پاکستان میں چل رہی تھی جس پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ سفر کر رہے تھے۔
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
امریکہ بہادر کے آشرواد سے آنے والی یہ امپورٹڈ حکومت کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں.

ایسے ہی چلتا رہا تو عنقریب اس کمپنی کی طرح پورا پاکستان دیوالیہ ہو جاۓ گا.

لعنت ہو نیوٹرلز پر.
 

3351399

MPA (400+ posts)
لگتا ہے یہاں پے پال نہیں اب معاشی بھونچال آئے گا۔۔ خیر ارباب اختیار کہیں گے کونسی بڑی بات ہے، جہاں ان کے خاندان رہتے ہیں وہاں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے باعث کبھی کبھی تو ٹوائلٹ پیپر بھی صرف سستا والا دستیاب ہوتا ہے۔ کھردرا والا۔۔ یہ دکھ وہی جانتے ہیں۔۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
i am worried about people , they might lost their jobs as they cannot afford other modes of transport.
 

Back
Top