
سُوول جو کہ ملک کے بڑے شہروں میں آمدورفت کیلئے استعمال ہونے والی ایک آن لائن سروس ہے اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی معاشی بدحالی کے باعث لاہور، اسلام آباد، کراچی اور فیصل آباد کیلئے اپنی ڈیلی رائیڈ سروس بند کر رہا ہے۔
پرائیویٹ رائیڈ سروس استعمال کرنے والوں کیلئے یہ ایک بری خبر ہے کیونکہ اس کمپنی کے تحت بڑے شہروں میں کوسٹر سروس چلائی جا رہی تھی جس پر بڑی تعداد میں لوگ روزانہ کی بنیاد پر سفر کر رہے تھے۔ یہ طلبا اور خواتین کیلئے خاص طور پر ایک بہترین سروس تھی۔
پاک وہیلز کے مطابق کمپنی نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ اس طرح کی خدمات کا بند یا توقف عوام اور معیشت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ دنیا ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہی ہے کیونکہ متعدد مالیاتی ماہرین ایک اور عالمی کساد بازاری کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں صورتحال بہتر ہو جائے گی اور لوگوں کے لیے ایسی خدمات دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ یہ سروس 2019سے پاکستان میں چل رہی تھی جس پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ سفر کر رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/svwl11.jpg