
وزیراعظم عمران خان نے سو بڑی کمپنیوں کو اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کردی، وزیراعظم عمران خان نے سیرین ایئرمیں تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا 100بڑی کمپنیاں اپنےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سیرین ایئرمیں 15 سے 44 فیصد تک تنخواہوں میں اضافےکافیصلہ خوش آئند ہے، 100بڑی کمپنیاں اپنےملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں ، ملک کی 100بڑی کمپنیوں نے950ارب روپےکامنافع گزشتہ سال کمایا۔
https://twitter.com/x/status/1487367712024440834
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے استدعا پر عمل کرنے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر اے آر وائے ڈیجیٹل کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال ریکارڈ منافع کمانے والی دیگر کمپنیوں سے بھی التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی اجرت میں اضافہ کریں۔
دو روز قبل اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اپنے ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیاتھا، یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے تاجر برادری کو اپنے ملازمین کی اجرتوں میں اضافے کے اعلان کے مطابق کیا گیا۔
تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے واضح کیا کہ جن ملازمین کی تنخواہیں 20 ہزار یا 20 سے کم ہیں ان کی اجرتوں میں 80 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پہلے مرحلے میں، ہم نے کم آمدنی والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، دیگر ملازمین کو بھی آنے والے دنوں میں اضافہ ملے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-pm-kahn.jpg