bhai jaan kharcha kitna aaya tha,aur kis co ka lagaya hay,kitnay fans aur energy saver chaltay hain?
سولر انرجی بہت اچھا متبادل ہے۔ دن کے اوقات میں سولر کی مدد سے بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ باقی بجلی سٹور ہوسکتی ہے جو رات کو کام آسکتی ہے۔ اگر نہ بھی سٹور کی جائے تو رات کو دوسرے ذرائع ڈیمز، پاور پلانٹس سے بجلی دی جاسکتی ہے۔ سولر ٹیکنالوجی گھروں کیلئے بہت آئیڈیل ہے۔ میں نے 1000 واٹ کے پینل گھر پر لگائے ہیں، دن کے وقت ہم سولر سے بجلی حاصل کرتے ہیں اور باقی بیٹری میں سٹور کرلیتے ہیں جسے رات کو استعمال کرتے ہیں۔ اس سے چند پنکھے اور چند انرجی سیور چلا تے ہیں، باقی فریج، ٹی وی ، کمپیوٹر، موٹر وغیرہ کیلئے واپڈا کی بجلی استعمال ہوتی ہے لیکن پھر بھی بجلی کے بل میں 30 فیصد کمی آگئی ہے۔
فی الحال یہ ایک مہنگا ذریعہ ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت میں کمی آتی جائے گی۔