
بنگلہ دیش میں انٹرنیٹ نے 7 دہائیوں قبل لاپتہ بیٹے کو والدہ سے ملوادیا۔ بنگلہ دیش میں 82 سالہ عبدالقدوس منسی نے اپنی 100 سالہ ماں سے 70 سال کی طویل مدت بعد ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالقدوس منسی 10 برس کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ رہنے چلے گئے تھے لیکن پھر وہاں سے بھاگ جانے کے بعد وہ اپنے خاندان سے مکمل طور پر بچھڑ گئے۔ کچھ ماہ قبل ایک شخص نے عبدالقدوس کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے خاندان کی تلاش میں مدد کی اپیل کر رہے تھے۔
خاندان سے بچھڑنے کے 70 برس بعد عبدالقدوس خود تین جوان بیٹوں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں۔ عبدالقدوس نے اپنے خاندان سے ملنے کے لیے مغربی شہر راج شاہی سے لگ بھگ 350 کلومیٹر سفر طے کیا۔ اس موقع پر گاؤں کے دیگر لوگ بھی جمع تھے اور یہ جذباتی مناظر دیکھ رہے تھے۔
عبدالقدوس کی والدہ اور بہن نے انہیں ہاتھوں پر موجود نشان سے پہچانا۔ بنگالی میڈیا کے مطابق 82 سالہ عبدالقدوس منسی نے اس موقع پر کہا کہ یہ میری زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/zZf95O5.jpg