یورپی ملک سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سوئیڈن بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں عیدالاضحیٰ کے روز مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کے شرمناک واقعے کے خلاف جہاں پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مسلم ممالک نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے وہیں سوشل میڈیا پر سوئیڈن بائیکاٹ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سویڈن کی کمپنیوں کی لسٹ شئیر کی اور بتایا کہ یہ مصنوعات سویڈن کی ہیں انہیں استعمال نہ کریں اور بائیکاٹ کریں
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے متبادل مصنوعات بھی شئیر کیں۔