
سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کی پی ٹی آئی خواتین سے ملاقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے، یہ سارا معاملہ ایک جعلی پراپیگنڈہ نکلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر کے حوالے سے تحقیق کی جس تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے پی ٹی آئی کی خواتین کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1806925724202222070
https://twitter.com/x/status/1806934357594255416
سوشل میڈیا پر یہ تصویر نا صرف عام صارفین نے شیئر کی بلکہ کچھ سیاستدانوں نے بھی اس تصویر کو شیئر کیا اور کہا کہ جج صاحبہ نے پی ٹی آئی کی خواتین سے ملاقات کی ہے۔
تاہم حقیقت سامنے آنے پر یہ ساری تنقید اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کیونکہ یہ تصویر 2018 میں لاہور میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونےوالی ایک کانفرنس کے دوران لی گئی تھی جس میں جسٹس عائشہ ملک کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جسٹس عائشہ ملک اس لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔
جس تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا جس میں جسٹس عائشہ ملک کے ساتھ موجود خواتین نے بھی اس پراپیگنڈہ کی ہوا نکال دی ہے کیونکہ ان میں سے ایک خاتون لاہور سے تعلق رکھنے والی وکیل خدیجہ صدیقی ہیں جبکہ دوسری خاتون ٹیلی ویژن اینکر فاطمہ شاہین ہیں۔
ان دونوں خواتین نے اس تصویر کے پرانے ہونے کی تصدیق کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 2018 میں شیئر کردہ تصویر کے ثبوت بھی دکھائے اور اپنی پی ٹی آئی سے وابستگی کی بھی تردید کی، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی منعقد کردہ اس کانفرنس میں جسٹس عائشہ ملک نے مزید لوگوں کےساتھ بھی تصاویر بنوائی تھیں جو حقیقت سامنے آنے کے بعد منظر عام پر آگئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/TmNtr4z/4justicyaeshaksjjsjs.png