سوشل میڈیا پر تحریک انصاف چھوڑنے کا مذاق بن گیا، میمزوائرل

faaaishaas.jpg

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف چھوڑنے کا مذاق بن گیا، معروف شخصیات کی پارٹی چھوڑنے کی میمز وائرل

اب تک تحریک انصاف کے متعدد رہنما پریس کانفرنس کرکے پارٹی چھوڑچکے ہیں۔ ان رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا سکرپٹ ایسا جیسا ہے جس میں دو جملے مشترک ہیں، ایک میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوسرا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں۔

پہلے تحریک انصاف کے سپورٹرز میں پارٹی چھوڑنے پر پریشانی تھی لیکن اب پی ٹی آئی سپورٹرز ان پریس کانفرنسز کو انجوائے کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جس نے بھی مقدمات ختم کروانے ہیں وہ عدالت نہ جائے بلکہ نیشنل پریس کلب جائے اور پریس کانفرنس کرکے اپنے آپکو کلئیر کرلے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بنائی گئی میمز بہت مقبول ہورہی ہیں، کوئی شاہ رخ خان کی تحریک انصاف چھوڑںے کی ویڈیولیکر آرہا ہے تو کوئی کرینہ کپور، لیون میسی، سنیل سیٹھی اور جوبائیڈن کی۔

جمشید دستی نے کلپ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا شاہ رخ خان نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا
https://twitter.com/x/status/1663613404043526145
فیاض شاہ نامی سوشل میڈیا صارف نے کرینہ کپور کی بنائی ہوئی ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں
https://twitter.com/x/status/1663861022011080704
ایک سوشل میڈیا صارف نے سنیل سیٹھی کی تحریک انصاف چھوڑنے کی بنائی وڈیو شئیر کی
https://twitter.com/x/status/1663614836717092864
اسی طرح ایک سوشل میڈیا صارف نے لیو میسی کی پی ٹی آئی چھوڑنے کی ویڈیو شئیر کی
https://twitter.com/x/status/1663236970846339079
جنید نامی سوشل میڈیا صارف نے جوبائیڈن کی تحریک انصاف چھوڑنے کی ویڈیو شئیر کی۔
https://twitter.com/x/status/1663528476266168320
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Imagine—— Jab MUNIRA Dala Nadeem khusra Faisal Naseer Qadiani aur RADHID QADIANI conference Kar Kay Mulk chornay ki khabar dein gay​

 

Back
Top