
پاکستانی اداکار سجل علی نے ملک میں بڑھتے ہوئے ٹرولنگ اور کردار کشی کی کوششوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں فوج کے اشتراک سے پیش کیے گئے معروف ڈرامہ سیریل صنف آہن میں اہم کردار نبھانے والی ماڈل و اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی اور بدصورت ہوتا جا رہا ہے۔ کردار کا قتل انسانیت اور گناہ کی بدترین شکل ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1609791464145580038
یار رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ایک کلپ کے بعد 4 مخصوص اداکاراؤں کے نام لیکر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اور ٹرولنگ شروع ہو گئی ہے اور معاملہ سوشل میڈیا ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔
سلیبرٹیز کو اپنے ناموں کے ساتھ اکثر پروپیگنڈا اور اس طرح کی منفی مہمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اس سوشل میڈیا کے تیز ترین دور میں جہاں ہر کسی کے پاس اپنی ذاتی رائے دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم موجود ہے۔
مگر ان شوبز شخصیات کے لیے بھی کبھی کبھار ایسے پروپیگنڈے کا سامنا کرنا اور سوالوں کے جواب دینا مشکل ہو جاتا ہے جب یہ معاملہ ذاتی نوعیت کا ہو۔ اس طرح کی ٹرولنگ اور پروپیگنڈہ نہ صرف متاثرہ شخصیت کے انفرادی کردار پر اثر انداز ہوتاہے بلکہ وہ اس کے بعد مداحوں سے بھی بدزن اپنی رازداری کو برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sajal-aly-sinf-ahan-sm.jpg