سوشل میڈیا وائرل ویڈیو کامعاملہ، مطیع اللہ جان کی تحریک انصاف پر تنقید

3martitiiullahajajajaj.jpg

سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو جسے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی سے منسوب کیا جارہا ہے کے معاملے پر پی ٹی آئی کو ذمہ دار ٹھہرادیا ہے،سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی بھارتی گانے پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیوز شیئر کرنے والے مبینہ طور پر اس لڑکی کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیٹی سے منسوب کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1652997377031122947
مطیع اللہ جان نے اس حوالے سے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیا بیرون ملک مقیم پاکستانی خواتین کی نجی زندگیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پی ٹی آئی کی نئی پالیسی ہے؟ ایسی ویڈیوز کو بنیاد بنا کر بیرون ملک مقیم پاکستانی خواتین کے کردار پر سوال اٹھانا جائز ہے؟

https://twitter.com/x/status/1652585381542461440
انہوں نے مزید کہا کہ کیا بیرون ملک مقیم خواتین کی بڑی تعداد پی ٹی آئی کو سپورٹ نہیں کرتی؟ کیا ان خواتین کی ایسی ویڈیوز پر پارٹی خواتین کی خاموشی پی ٹی آئی کی تہمت زدہ مہم کی حمایت یا منافقت نہیں؟

مطیع اللہ جان کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کے معاملے کا الزام پی ٹی آئی پر ڈالنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت نوٹس لیا اور مطیع اللہ جان کی ٹویٹ کو عمران خان سے حسد قرار دیا، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیوز وائرل کرنے کے معاملے کی بھی شدید مذمت کی۔

https://twitter.com/x/status/1652594289577213952
محسن اقبال نامی صارف نے مطیع اللہ جان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ٹیریان کے معاملے کو عدالت میں لےجانا ، ثاقب نثار کی آڈیو لیک کرنا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا جائز ہے اور شریف، زرداری خاندانوں کی بیرون ملک اربوں کی جائیدادوں کا پوچھنا ناجائز ہے۔

https://twitter.com/x/status/1652590591673348097
محسن اقبال نے مطیع اللہ جان کی جانب سے ماضی میں نجی نوعیت کی ٹویٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور کہا کہ کسی کی ذاتی کردار کُشی بالکل بھی جائز نہیں لیکن جو لوگ ابھی اخلاقیات کا بھاشن دے رہے ہیں اُن سے سوال ہے کیا موصوف کی طرف سے ایسے بیانات جائز تھے۔

https://twitter.com/x/status/1652601028699717633
اکرام راعی نے مطیع اللہ جان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر تھا آپ تمام جماعتوں سے یہی سوالات پوچھتے کہ کیا بہنوں بیٹیوں کی نجی زندگی کی ویڈیوز آڈیوز تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا ان کی پارٹی پالیسی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1652726358005391361
احسن منظور نے اس معاملے کو چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو لیک سے جوڑتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی فیملی، چیف جسٹس کی ساس ، کیا یہ نجی معاملات نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1652619717150998529
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیوز کو کسی سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی مذمت کی ۔

https://twitter.com/x/status/1652634857585999883
https://twitter.com/x/status/1652597860326572032
https://twitter.com/x/status/1652631070628790273
https://twitter.com/x/status/1652811181990752256
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
IS KE IKHLAKIYAT PER NA JA AIN, GANDO AUR GHADI OS K JES K NICHAY, AAJ KAL HAFIZ DRIVE KER RAHA HAI IS KO... BEGHARUT MAAN GAYA HAI, K YEH KHAJAY RUNG BAAZ KE GASHTI AULAD HAI !!!
 

Back
Top