
سنگ ماہ کی پہلی قسط کے بعد ڈرامے کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا، جہاں سوشل میڈیا پر لوگ ڈرامہ کو سراہ رہے ہیں وہیں پر کچھ لوگوں کی جانب سے ڈرامے پر تنقید بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنگ ماہ کی پہلی قسط 7 اور 8 جنوری کو سینماؤں میں پیش کیا گیا جبکہ 9 جنوری سےباقاعدہ ٹی وی پر نشر کرنے کا آغاز کیا گیا۔ شائقین کی جانب سے عاطف اسلم کے کردار 'ہلمند' کی تعریف کی گئی جبکہ ڈرامے کی کہانی اور دیگر کرداروں کی بھی خوب پزیرائی ہوئی۔
رابعہ مغنی نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میں نے ڈرامہ کی پہلی قسط سنیما میں دیکھی اور 2 چیزیں جو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں، ایک یہ کہ عاطف اسلم کے ادا کردہ ہلمند کے سحر میں گرفتار ہونے اور اس سے پیار کرنے کے لئے تیار ہو جائیں، دوسرا دلکش ہونے کے لیے تیار ہو جائیں اور پھر سے پیار ہو جائیں, دوسرا سنگ مہ کی دنیا میں داخل ہونے کے بعد وہاں سے واپسی نہیں ہوسکتی۔
https://twitter.com/x/status/1479933474320654339
ایک صارف نے عاطف اسلم کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کمال اپنے عروج پر، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ اداکاری کررہے ہیں، وہ کردار جی رہے ہیں، وہ 'ہلمند' جی رہےہیں، ایک اداکار کو ایسا ہی ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1480213125798322180
جہاں ڈرامے نے شائقین کی خوب داد سمیٹی وہیں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈرامے کی کہانی اور ڈرامے پر میں پشتونوں کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔
پشتون افراد نے ’سنگ ماہ’ کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد ٹوئٹس کیں اور کہا کہ ڈرامے کے مرد کردار کو منظور پشتین کی طرح کی ٹوپی پہنا کر غلط کام کرتے دکھایا گیا ہے اور ثانیہ سعید کو صوابی کی خواتین کے لباس میں پیش کرکے انہیں بھی نامناسب انداز میں پیش کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1480420618164133888
https://twitter.com/x/status/1480420628620529664
کچھ شائقین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ سنگ ماہ میں جو "غگ"(زبردستی شادی) کا رواج دکھایا گیا ہے وہ پختونخوا کے کونسے علاقے کی ترجمانی کر رہا ہے؟ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہاں اس قسم کی کوئی رسم نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1480414726798680070
کچھ شائقین نے ڈرامے میں ثانیہ سعید کے کردار کو پہنائی گئی چادر کی تاریخی اہمیت کے حواقلے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراما دیکھ کر ہی معلوم ہوا کہ سن 1800 میں صوابی والوں کی سکھوں کے ساتھ جنگ میں جو لوگ زخمی ہوئے تھے انہیں خواتین نے اپنے سفید دوپٹوں میں ڈھانپا تھا اور آج تک وہاں کی عورتیں اس خون آلود رنگ کی چادر اوڑھتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1480418494529392641
زوہیب آفریدی نامی صارف نے کہا کہ اردو بولنے اور سمجھنے والے یاد رکھیں، یہ تعصبی نفرت انگیز رویہ بنگالیوں کے ساتھ بھی روا رکھا تھا. اس کے بعد بلوچ اور پختون کے ساتھ ہو رہا ہے اور یہ سب بہت برے نتائج لاے گے پختونوں کو آزادی نصیب ہوگی یہ رویے دشمنی پر مبنی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1480450842167754755
واضح رہے کہ 'سنگ ماہ' 2 کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، ڈرامہ کے ذریعے گلوکار عاطف اسلم چھوٹی سکرین پر اداکاری کا ڈیبیو کر رہے ہیں، ڈرامے میں عاطف اسلم بااثر روایتی قبائلی سردار کے روپ میں دکھائی دیں گے، سنگ ماہ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، ان کے بیٹے زاویار اعجاز، ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید سمیت سامیعہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں،ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9sangmahtanqeed.jpg