
سوزوکی کمپنی نے کی ایک اور 'سستی' گاڑی متعارف کروا دی، کمپنی نے اپنی گاڑی سیلیریو کا اپ ڈیٹڈ مگر قدرے سستا ورژن متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی سیلیریو کو بھارت میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے، جبکہ پاکستان میں سوزوکی کی یہ گاڑی الٹس کے نام سے تیار کی جاتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے نئی سیکنڈ جنریشن سیلیریو کے 4 مختلف ورژنز پیش کئے گئے ہیں جن میں ایل ایکس آئی، وی ایکس آئی، زی ایکس آئی اور زی ایکس آئی پلس شامل ہیں۔

کمپنی کے مطابق گاڑی میں متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، ایل ایکس آئی ورژن کے علاوہ دیگر تمام ورژنز میں آٹومیٹڈ مینوئل ٹرانسمیشن (اے ایم ٹی) آپشن دستیاب ہوگا، سیلیریو کو ایندھن کی بچت کے حوالے سے سب سے بہترین گاڑی قرار دیا ہے۔
نئی گاڑی زیادہ چوڑی اور راؤنڈڈ شیپ میں ہے اور اس کا باہری ڈیزائن، فیچرز اور کیبن ڈیزائن سب کچھ سابقہ ماڈل سے بہتر بنائے گئے ہیں جبکہ ایک نیا پیٹرول انجن بھی دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گاڑی کے اندر نیا K10 انجن لگایا گیا ہے اور اس سے 26.68 کلو میٹر فی لیٹر مائلیج حاصل ہوتا ہے جبکہ یہ انجن 65 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔

اس گاڑی کے ایل ایکس آئی ماڈل کی قیمت 5 لاکھ بھارتی روپے سے شروع ہوگی جو کہ پاکستانی 11 لاکھ روپے بنتے ہیں، جبکہ سب سے بہتر زی ایکس آئی (اے ایم ٹی کے ساتھ) 6 لاکھ 94 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کیا جائے گا جو 16 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/suzuki-11341344.jpg
Last edited: