mehwish_ali
Chief Minister (5k+ posts)
Why Samar Minallah trying to sabotage Swat peace process?
Why a five/six month old incidence of flogging a woman has been now publicized by Samar Minallah, and later widely circulated around the world. It is learnt that recording from a phone camera of above event was sold to international brokers, a lottery for Samar Minallah to earn hundred thousand dollars and free publicity.![]()
کیا اتنا بڑا بہتان باندھنے کے لیے کیا یہ ثبوت کافی ہے کہ انسان کہہ دے کہ:
It is learnt
یہ آرٹیکل جس نے بھی لکھا ہے، وہ انتہائی بہتان باز و افتراء پرداز شخص ہے۔ افسوس کہ جو لوگ اپنے لیے مذہبی ہونے کا دعوی کرتے ہیں، وہی سب سے بڑے کذاب و بہتان باز نکلتے ہیں۔ اور ثبوتوں سے تو انہیں الرجی ہے اور بس انکی خصلت ہے کہ جو منہ میں آئے وہ بغیر ثبوت کے الزام لگائے جاؤ اور مذہب کا چوغہ پہن کر لوگوں کو مجبور کرو کہ ان کی جھوٹی افتراء پردازیوں کو بغیر ثبوت کے آنکھیں بند کر کے قبول کر لو۔
کیا انہیں نہیں علم کہ کذب بیانی اور بغیر ثبوت کے کی جانی والی بہتان بازی کی کیا سزا ہے اور کیسے اللہ جھوٹے بہتان بازوں پر لعنت کرتا ہے؟
میں اوپر ثمر من اللہ بہن کا آرٹیکل پیش کر چکی ہوں جس میں انہوں نے تفصیل سے ان جھوٹے بہتان بازوں کے الزامات کا جواب دیا ہے اور انہیں جھوٹا ثابت کیا ہے۔
by sister Samar Minallah:
Link
.........
At a time when the entire country was under the threat of militants, I not only brought the attention of the country to this video but also condemned it at the risk of my own life. Much to the disappointment of many professional conspirators, the video was made by the Taliban and not by me. My role was merely to bring it to public attention. No NGO made millions by launching the video because the video was already on mobile phones and the internet since weeks. The only thing added to it was open and clear condemnation from me.
............
اب لائیے ذرا اپنے اس کذب بیانی کا ثبوت ۔ شرم نہیں آتی ان لوگوں کو کہ دین کے نام پر دوسروں پر ایسے بہتان بازیاں کرتے پھرتے ہیں، اور جب ثبوت پوچھا جائے تو کہتے ہیں "بس ہمیں پتا چلا ہے کہ ثمر من اللہ کو یہ ویڈیو بیچ کر ملینز آف ڈالرز ملے ہیں۔۔۔۔"۔
چیف جسٹس پھر بھی انکی نظر میں نکما نہیں ٹہرا:۔
ایک اور مسئلہ جو ان لوگوں کے ساتھ ہے، وہ یہ کہ مسلسل ایسے بہانے ان کے منہ سے نکلتے ہیں جیسا کہ اس آرٹیکل میں بنایا گیا کہ یہ ثمر من اللہ کے بھائی اور اعتزاز احسن تھے جنہوں نے چیف جسٹس کو زردار سے ملاقات کے لیے مجبور کیا، ورنہ چیف جسٹس تو زرداری سے نہیں ملنا چاہتے تھے اور وہ تو اپنے قانونی عہد کے مطابق سیاست سے بالکل پاک تھے۔
شرم نہیں آتی انہیں ایسے بہانے بناتے ہوئے۔ یہ کیسا نا اہل چیف جسٹس ہے کہ جسے جو چاہے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا پھرتا ہے؟ کبھی کراچی میں اے این پی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، نواز لیگ چیف جسٹس کو تین تین پارٹیوں کے جھنڈے والی گاڑی میں بٹھا کر پورے شہر کا دورہ کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے بطور مرغا استعمال کرتے ہیں، تو کبھی ثمر من اللہ کے بھائی اس چیف جسٹس کو اسکی مرضی کے بغیر زرداری کے پاس بھیج دیتے ہیں۔
اور یہ ایسے اندھے ہیں کہ انہیں پھر بھی صرف ثمر من اللہ کے بھائی میں خرابی نظر آتی ہے، مگر اپنے اس چیف جسٹس میں نہیں۔