
وفاقی حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے چین اور سعودی عرب سے چھ ارب ڈالر کے نئے قرض کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزارت خزانہ و اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں معاشی امورکے علاوہ لیٹر آف کریڈٹ کھولنےسمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کو شدید معاشی بحران کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے ہیں، غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی امپورٹ پر پابندی کا فیصلہ بھی ملک کے بہترین مفاد میں کیا ہے، یہ پابندیاں عارضی نوعیت کی ہیں، جیسے ہی معیشت و روپے کی قدر میں بہتری آئےگی حکومت ان پابندیوں کو نرم کردے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، ہم بیرونی ادائیگیوں کی ذمہ داری پوری کریں گے، سعودی عرب اور چین سے تین ، تین ارب ڈالر کے حصول کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں تاہم آج کل آئی ایم ایف کی سالانہ تعطیلات چل رہی ہیں، ہم آئی ایم ایف حکام سے رابطے میں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-shehbaz-gvt-ecmn.jpg