سنٹرل کنٹریکٹ ختم، کیا فخر زمان ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں؟

fakah11ih3.jpg


سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے حق میں ٹویٹر پیغام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم بلے باز فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کر دیا گیا تھا اور انہیں ٹیم سے بھی باہر نکال دیا گیا جس کے بعد اب ایسی خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے ہیں؟

ایک کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز فخر زمان پی سی بی سلیکشن پالیسی کے دوہرے معیار سے خوش نہیں ہیں اور جلد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اہم فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ فخر زمان اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ممکنہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے مشاورت شروع کر چکے ہیں۔

فخر زمان اس وقت فٹنس مسائل کا بھی شکار ہیں اور بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں، بابر اعظم کے حق میں ٹویٹر کرنے کے بعد انہیں سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ زمبابوے اور آسٹریلیا کے دوروں سے باہر رکھا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی بلے باز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی تھی۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فخر زمان کو سنٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کی بڑی وجہ فٹنس مسائل ہیں تاہم بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹویٹ بھی ان کے لیے مشکلات کی وجہ بنا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فخر زمان کو سینٹرل کنریکٹ نہ ملنے کی وجہ سے صرف فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی نہیں تھا کیونکہ کچھ دوسرے کھلاڑی بھی مقرر وقت میں 2 کلومیٹر دوڑ کی ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تھے لیکن انہیں سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا تھا اور فخر زمان آئندہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی ٹی 20 اور ون ڈے میچوں کی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن تھے جنہوں نے ٹیم سلیکشن کے عمل اور سینٹرل کنٹریکٹ میں اختلافات کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ پی سی بی کی طرف سے ان استعفیٰ منظور کر لیا گیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کے لیے جیسن گلیپسی کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جہاں پر قومی کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔
 

ocean5

Minister (2k+ posts)
OH MR MUHAMMAD NASIR BUTT SORRY MY DEAR BRO BUT HE IS LIABILITY ON PAK TEAM FROM LAST ATLEAST 12 YEARS .HE SCORE AGAINST ZIMBABWAY,NEPAL,UAE ETC ETC HE IS UNABLE TO SCORE ANY BIG INNGS AGAINST BIG TEAMS .HE DONT KNOW HOW TO HOLD BAT ALWAYS CROSS SHOTS UNABLE TO HANDLE SHORT PITCH DELIVERIES,HE IS IN THE TEAM JUST FOR FRIENDSHIP CONSISITENTLY BLOCKING THE SPACE OF YOUNGSTERS .I AM SORRY IF YOU GOT ANGRY ON ME BUT TO BE QUITE HONEST HE IS JUST LIABILITY
 

Back
Top