
سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دیدی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پروین رحمٰن قتل کیس کے ملزمان کو سنائی گئی سزاؤں کےخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دیدیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر ملزمان ایاز سواتی، رحیم سواتی، احمد حسین اور امجد حسین کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہاکردیا جائے۔
یادرہے کہ2013 میں کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نےفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، 24 اپریل 2018 کو اس معاملےپر قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی، دسمبر 2021 میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو 2، 2بار عمر قید کی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/parveen-court-rs.jpg