سندھ :گھریلو تشدد اوررشوت خوری کے خلاف احتجاج کرنیوالی خاتون قتل

zarina11.jpg



سندھ کے ضلع خیر پور میں گھریلو تشدد اور پولیس کی رشوت خور ی کے خلاف ایک روز قبل تکاحتجاج کرنے والی خاتون روزینہ جونیجو کو پرسرار طو رپر قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے خیر پور میں ایس ایس پی آفس کے باہر اپنے سابقہ شوہر کے مظالم اور پولیس کی رشوت ستانی کے خلاف ایک روز قبل تک احتجاج کرنےو الی روزینہ جونیجو کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی صحافیوں کے مطابق روزینہ جونیجو نے احتجاج کے دوران سرکاری اداروں سے تحفظ کی اپیل کی تھی مگر اس بے سہارا اور مظلوم خاتون کی کسی نے نہیں سنی اور آج اس آواز کو ہمیشہ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1550106309349019648
سندھ کے مقامی صحافی امتیاز چانڈیو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس مظلوم خاتون کی دوران احتجاج ریکارڈ کروائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کی ہلاکت کے بعد کی تصویر بھی شامل کی گئی ہے، خاتون زاروقطار روتے ہوئے سندھی زبان میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم اور پولیس کی بے حسی کی تفصیلات بتاتے ہوئے تحفظ کی اپیل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1550136099556790272
ویڈیو میں زرینہ جونیجو کہتی ہیں کہ شوہر زبردستی گھر میں گھس آتا ہے، زبردستی بچہ لیکر گیا ہے۔ کورٹ گئی تو بولا ڈھائی تین لاکھ خرچہ آئے گا۔ ایس ایس پی کے پاس گئی تو کہا بچہ باپ لیکر گیا ہے کوئی اغوا تو نہیں ہوا۔۔ ہر جگہ رشوت ہے، ہم غریب کہاں جائیں؟؟؟
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سندھی حقوق کی علمبردار بھٹو فیملی کہاں مر گئی!؛​
 

hkniazi

Minister (2k+ posts)
انہون نے عوام کو بندر سمجھا ہوا ہے تب ہی تو کیلے بانٹنے کی مہم پر ہیں۔
 

Back
Top