
سندھ میں مریضوں سےایمبولینس سروس کے استعمال پر باقاعدہ بل وصول کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے سندھ کے مریضوں کو ایمبولینس سروس کی مد میں باقاعدہ بل فراہم کرنے کی تجویز دیدی ہے۔
نگراں وزیر صحت سندھ نے یہ تجویز سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز (SIEHS) کے سی ای او بریگیڈیئر ر طارق قادر لکھیار سے ملاقات کے دوران دی اور کہا کہ حکومت سندھ کی پالیسی اور میری خواہش ہے کہ ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس ایک عالمی سطح کی سروس بن کر سامنےآئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام سرکاری ایمبولینسز کو بھی اس سروس کا حصہ بنایا جاسکتا ہے،جلدہی سرکاری اسپتالوں سے768 ایمبولینسز واپس لے کر ریسکیو1122 سروس کو دیدی جائیں گی۔
اس موقع پر نگراں وزیر صحت سندھ نے تجویز دی کہ سروس استعمال کرنے والے مریضوں کو ایمبولینس سروس کی مد میں بل بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں، اس بل پر سروسز کے مکمل چارجز کے ساتھ"حکومت سندھ کی جانب سےعطیہ" بھی واضح طور پر لکھا ہوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد یہ ہوگا کہ صاحب استطاعت مریض بل جمع کرواکے رسید حاصل کریں ، استطاعت نا رکھنے والے بل نا جمع کروائیں تاہم انہیں علم ہونا چاہیے کہ ان کیلئے سندھ حکومت رقم خرچ کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1122-recue-bill.jpg