
سندھ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے اگلے وز ہی ایک دوسرے جانور کی ٹانگ کاٹے جانے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کےضلع سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد حیدرآباد میں گدھے کی ٹانگ کاٹنے کاواقعہ سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد کے علاقے سیری میں گزشتہ روز پیش آیا، راستے میں لڑائی کے دوران گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مالک نےد وسرے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس میر رند نامی ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1802297569332146222
خیال رہے کہ گزشتہ روز سانگھڑ میں بااثرافراد نےکھیتوں میں گھسنے والے ایک اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی جس کی ویڈیو ز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پولیس نے بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے بجائے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی،بعد میں وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس لینےپر پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2gadhyktanngkaat di.png