پی ٹی آئی سندھ کی بڑی وکٹیں گرنے کا امکان
پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد اب سندھ سے بھی وکٹیں گرنے کی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے بڑے بڑے رہنماؤں نے دوسری پارٹیوں میں چھلانگ لگانے کیلئے کمر کس لی ہے،پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنماؤں سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1727658261212778915
رپورٹ کے مطابق لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم اور ارباب ذکاء اللہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے رابطے کرنے والے رہنماؤں میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی کے مسلم لیگ ن میں واپس آنے کے امکانات روشن ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مرتضیٰ جتوئی سے بھی پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا تھا تاہم مرتضیٰ جتوئی نے ن لیگ میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے جی ڈی اے میں رہنے کو ہی ترجیح دی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 6 ماہ سے مشکلات کا شکار ہے، پی ٹی آئی کی ٹکٹوں پر 2018 میں الیکشن جیتنے والے 230 سابق اراکین اسمبلیوں نے پارٹی چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-sindh-imran-khan-ard.jpg