
سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کو نوازنے کیلئے مہنگی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے 2 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حکمرانوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں و پنشن دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں اور یہ بہانے بنا بنا کر حکمران عوام پر آئے دن نئے سے نئے ٹیکسز عائد کردیتےہیں ۔
تاہم اسی صورتحال میں سندھ حکومت نے اپنے سرکاری افسران کو ایک ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں دے کر نوازنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے پرعمل درآمد کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔
سندھ کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو ایک خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کیلئے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں۔
خط کے مطابق سندھ حکومت مختلف اضلاع میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 4 بائی 4 ڈبل کیبن ٹویوٹا کی گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، اس ایک گاڑی کی قیمت تقریبا 1کروڑ روپے سے بھی زیادہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sinnahhakakdobllecabin.png