سنا ہےعمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوشش ہوئی:نعیم حیدر

1709225127950.png


سنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوشش ہوئی: نعیم حیدر

جرم ہو تو ایک ہی مقدمہ چلایا جاتا ہے لیکن یہاں عمران خان کو سزا دینے کیلئے 200 مقدمات بنا دیئے گئے: وکیل عمران خان

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی القادر یونیورسٹی کی ٹرسٹی تھیں۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سزا دینے کے بعد چند منٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا، 9 مئی کے 9 مقدمات میں ان کو اغواء کر کے جیل میں لایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بہت سے مقدمات ایک ساتھ چلائے گئے، اگر جرم ہو تو ایک ہی مقدمہ چلایا جاتا ہے لیکن یہاں ان کو سزا دینے کیلئے ان پر 200 مقدمات بنا دیئے گئے۔

نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اوپر قائم 200 مقدمات کا بہادری سے سامنا کیا، وہ ہمیشہ بہادری اور حوصلے کی بات کرتے ہیں۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے سزا سنائی تو وہ گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ میں گئیں لیکن بیماری کا بہانہ بنا کر لندن نہیں بھاگیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابات بارے لندن پلان کے تحت مایوسی پھیلائی گئی اور جیسے الیکشن کمیشن آف پاکستان اب جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ سننے میں آیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
 
Last edited: