
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں جہاں وہ گلے کے علاج اور معائنے کیلئے گئی ہیں جبکہ نوازشریف بھی وہاں پہلے سے موجود ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیرماحولیات مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں۔
ایک ایسے وقت میں جب پنجاب بالخصوص لاہور شدید سموگ کی زد میں ہے، وزیرماحولیات مریم اورنگزیب کا جانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے اورانکی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہاتھ میں ایک بیگ اور پرس پکڑے مریم نواز کے ہمراہ چل رہی ہیں جبکہ مریم نواز کے ہاتھ خالی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا پرس اور بیگ اٹھا رکھا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ سموگ کے خلاف اقدامات کریں مگر وہ جنیوا کے پرفضا مقام پر وزیراعلیٰ کے بیگ اٹھائے پھررہی ہیں اور تیسرے درجے کی نوکرانی بنی ہوئی ہیں۔
تحریک انصاف آفیشل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کٹھ پتلی ٹک ٹاکر حکومت کی وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب، مریم نواز اور نواز شریف کے ساتھ خود جنیوا میں عوام کے پیسوں پر سیر سپاٹے کر رہی ہے جبکہ عوام کو پیغام دے رہی ہے ماسک لگاؤ، ہمارے سہارے پر نہ رہنا۔
https://twitter.com/x/status/1855593914834518309
پی ٹی آئی آفیشل نے مزید کہا کہ ان بےحس بےشرموں اور انکے سہولت کاروں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔
سید بخاری نے تبصرہ کیا کہ اگر ہماری وزیر اعلی صاحبہ اپنا بیگ اٹھانے سے قاصر ہیں تو وہ اتنے بڑے صوبے کا وزن کیسے اٹھائیں گی۔یاد رہے کہ تصویر میں وزیر اعلی پنجاب کا بیگ کسی نوکرانی نے نہیں بلکہ پنجاب ہی کی وزیر ماحولیات/وزیر جنگلات/وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقداماتمریم اورنگ زیب نے اٹھا رکھا ہے
https://twitter.com/x/status/1855660790419796023
صحافی سلمان حیدر نے تبصرہ کیا کہ شرم کی بات ہے کہ جس وزیر ماحولیات کا کام پنجاب میں اسموگ کو کنٹرول کرنا ہے،عوام کے لئے اقدامات کرنے ہیں،وہ جینوا میں وزیراعلیٰ کی تیسرے درجے کی ملازمہ بنی ہوئی ہیں،وزیراعلیٰ کا بیگ اٹھانے کا کام کررہی،مریم نواز نے اپنا بیگ اٹھانے والے کو بھی سینیر وزیر سمیت کئی وزارتیں دے رکھیں
https://twitter.com/x/status/1855686716910076377
اظہر مشوانی نے ردعمل دیا کہ پنجاب اس وقت شدید ترین سموگ کا شکار ہے اور وزیر ماحولیات سوئٹزرلینڈ میں مریم نواز کا پرس اٹھا کر پھر رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1855667986851570092
سعدیہ مظہر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ، وزیر ماحولیات پنجاب کے ساتھ جنیوا میں ، وزیراعظم پاکستان سعودیہ ، وزیر اطلاعات پنجاب عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودیہ۔۔۔۔۔ اور پنجاب کی عوام زیر الود اب و یوا اپنے پھیپھڑوں میں بھرنے پر مجبور۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ یہی ہے ان کا وژن
https://twitter.com/x/status/1855698427893703052
مریم اورنگزیب پر تنقید کے معاملے پر ن لیگی سپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے، شہزاد نامی لیگی صارف نے کہا کہ دنیا کے ہر بڑے اخبار میں لاہور کی ریکارڈ توڑ زہریلی فضائی آلودگی کے چرچے ہیں مریم نواز تو چلو علاج کروانے گی مگر وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب آخر ایسے وقت میں مریم کا پلو پکڑ کر ساتھ سوئٹزرلینڈ چلی گئ ہے؟
شہزااد نے مزید کہا کہ پانچ بڑی اور اہم وزارتیں مریم اورنگزیب نے سنبھالی پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہزار ارب بجٹ کی بڑی وزارت ہے تو مریم اورنگزیب نے کیوں ضد پکڑی کہ ماحولیات کی وزارت اس نے لینی کیونکہ یہ ایک coolچیز ہے شیری رحمان وغیرہ اس کی وزیر بنتی تو میں بھی بن جاؤں پھر جنگلات کی وزارت بھی پکڑ لی کیونکہ مری سے ہیں تو جنگلات پر بھی ہاتھ رکھنا ہے
https://twitter.com/x/status/1855152037677113419
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بہت قابل اراکین موجود کسی کو فل ٹائم ماحول کا وزیر بنا دیتے جو سو فیصد وقت اسے دیتا
ن لیگ کے ایک اور حامی ذیشان خان نیازی نے تبصرہ کیا کہ پنجاب میں سموگ کی وجہ سے حالات بدترین ہیں مگر سمجھ سے باہر ہے اس وقت وزیر ماحولیات مریم اورنگزیب کا بیرون ملک دورہ کیا اس معاملہ سے زیادہ اہم تھا؟؟ایسی چیزیں اور عمل آپ کو عوام سے اور دور کررہے ہیں جس وقت عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا آپ باہر ہیں افسوسناک
https://twitter.com/x/status/1855657285697130925 https://twitter.com/x/status/1855898241268695435 https://twitter.com/x/status/1855991505200234655 https://twitter.com/x/status/1855908793659322428
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aurangzh11h1.jpg
Last edited by a moderator: