
جاوید میانداد نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی جبکہ پہلے غیرملکی ٹور پر اپنے بیٹنگ پیڈز بھی دیئے تھے، وہ بلے بازی میں میری رہنمائی بھی کرتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ولیجنڈ فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کی 16 نومبر کو آسٹریلیا میں لانچ کی جانے والی سوانح عمری ’سلطان: اے میموئر‘ میں بہت سے انکشاف کیے گئے ہیں۔
وسیم اکرم اکرم نے اپنی کتاب میں سابق قومی کرکٹر کے حوالے سے لکھا کہ سلیم ملک انتہائی خودغرض اور منفی ذہنیت رکھنے والے انسان ہیں،بطور کھلاڑی پہلے غیرملکی ٹور پر نیوزی لینڈ گیا جہاں سلیم ملک میرے روم میٹ تھے۔ سلیم ملک مجھ سے اپنے جوتے اور کپڑے صاف کرنے کو کہتے تھے جبکہ وہ چاہتے تھے کہ میں ان کا مساج بھی کروں، وہ مجھے اپنا غلام سمجھتے تھے۔
انہوں نے اپنی کتاب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ان کی گیند پر رمیز راجہ نے کیچ چھوڑا، رمیز راجہ کے والد اس وقت کمشنر تھے اور وہ سلپ میں فیلڈنگ کیا کرتے تھے، کیچز پکڑتے کم جبکہ چھوڑتے زیادہ تھے اس کے باوجود انہیں ان کے والد کی وجہ سے سلپ میں کھڑا کیا جاتا تھا۔
وسیم اکرم نے سابق کرکٹر جاوید میانداد کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور پہلی بار کھیلتے دیکھ کر کہا کہ تم قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلو گے جبکہ پہلے غیرملکی ٹور پر مجھے اپنے بیٹنگ پیڈز بھی دیئے تھے، وہ بلے بازی میں میری رہنمائی بھی کرتے تھے جبکہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بھی تعریف کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی میں ہمیشہ سے ہی سفارشی اور سیاسی نظام چل رہا ہے۔ موجودہ دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی عثمان قادر، بابر اعظم اور امام الحق سابق کھلاڑیوں کے رشتہ دار ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانوی جریدے دا سنڈے ٹائمز میں ان کی کتاب کے چند اقتباسات شائع ہوئے تھے جس میں کرکٹ کیریئر ختم ہونے کے بعد کوکین کی لت شروع ہونے اور اسے ختم کرنے کی جدوجہد کے حوالے سے بات کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ انہیں کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد کوکین کی لت لگی تھی جو اکتوبر 2009ءمیں فنگل انفیکیشن کی وجہ سے پہلی بیوی ہما کی موت کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
میڈیا کو اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب میں نے اپنے بچوں کیلئے لکھی ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ مجھ پر میچ فکسنگ کے حوالے سے لگنے والے الزامات کی حقیقت کیا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wasim-saleem.jpg