
خاتون اول پر ذاتی حملوں کے ایشو پر گزشتہ روز سلیم صافی کے شو میں عاصمہ شیرازی اور تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ آمنے سامنے آگئیں۔۔ پروگرام میں ثناء بچہ بھی شریک جو عاصمہ شیرازی کی وکالت کرتی نظر آئیں۔
پروگرام میں عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے بارے میں جو زبان استعمال کی جائے گی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا، عاصمہ شیرازی بتائیں کالم میں کالے بکروں اور کبوتروں کے خون کی باتیں کس کے بارے میں لکھی تھیں، یہ بتائیں پتلیاں کون لٹکاتا اور سوئیاں کون چبھوتا ہے؟
اس پر عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کالم میں کہیں خاتون اول بشریٰ بی بی کا ذکر کیا ہو تو مجھے بتادیں، چھ وزیروں نے اسے بشریٰ بی بی کے ساتھ جوڑا ہے، میں نے تو نام نہیں لکھا تھا انہوں نے خاتون اول کے خلاف مہم کیوں چلائی ہے، خاتون اول حجاب لیتی ہیں تو میں بھی حجاب لیتی ہوں لیکن مجھے حجاب والی طوائف کہا گیا۔
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اگر ہم کچھ غلط سمجھی ہیں تو عاصمہ شیرازی نے جو لکھا ہے اس کی وضاحت دیدیں، عاصمہ شیرازی آج بتادیں کالم میں کالے بکروں اور کبوتروں کے خون کی باتیں کس کے بارے میں لکھی تھیں ۔
عاصمہ شیرازی نے اس پر جواب دیا کہ میرے تمام کالم پڑھ لیں میں تشیبہات اور استعارے استعمال کرتی ہوں، اگر دیگر کالم نگاروں نے حالات حاضرہ پر بات نہیں کی ہو تو مجھے بتائیں، میں اس لیے نشانہ ہوں کہ ایک خاتون صحافی ہوں۔
عاصمہ شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اول حجاب لیتی ہیں تو میں بھی حجاب لیتی ہوں لیکن مجھے حجاب والی طوائف کہا گیا، انہوں نے تمام حجاب والوں کو گالی دی۔ یہ میرے خاندان تک پہنچ گئے، کیا ہم مائیں، بہنیں بیٹیاں نہیں ہیں، کالم کی بنیاد پر دو دفعہ لوگ میرے گھر پر گھسے، پاکستان کی سینکڑوں لڑکیوں نے گالیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا اور صحافت چھوڑی ہے۔
عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ عاصمہ کہتی ہیں کہ کالے بکرے سب دیتے ہیں یہ بتائیں پتلیاں کون لٹکاتا اور سوئیاں کون چبھوتا ہے، کامران شاہد کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کی ایک خاتون نے کہا تھا کہ سوئیاں چبھوئی گئیں اور وہیں سے یہ سارا سلسلہ شروع ہوا ہے، انہوں نے عمران خان سے جھوٹا بیان منسوب کر کے اس پر پورا پروگرام کردیا۔
اس موقع پر عالیہ حمزہ نے عاصمہ شیرازی کے پروگرامز کا بھی حوالہ دیا جس میں وہ جن کا عنوان یہ ہوتا ہے کہ کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت جارہی ہے؟ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے؟ عمران خان جارہے ہیں، قومی حکومت بننے جارہی ہے؟ پی ڈی ایم عمران خان حکومت کا خاتمہ کرپائے گی؟
عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ یہ لوگ رات کو اپنے پروگرام میں پی ٹی آئی کو دفن کر کے سوتے ہیں صبح پھر ہم لوگ آجاتے ہیں، ان کے کالمز میں جو باتیں کی جاتی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ اپنے کالم میں کہتی ہیں کہ ”کُو کریں اور پی ٹی آئی حکومت گرائیں“ ، عاصمہ شیرازی نے جو باتیں اپنے کالم میں لکھیں کچھ دن پہلے یہی باتیں مریم بی بی کررہی تھیں۔
عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ خاتون اول دینی خاتون ہیں روحانیت پر یقین رکھتی ہیں، ہم نے کہیں عاصمہ کو حجاب والی طوائف نہیں لکھا، بشریٰ بی بی کے بارے میں جو زبان استعمال کی جائے گی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں کی خواتین پر بہتان لگاتے ہیں، جب انہیں جواب ملتا ہے تو یہ عورت کارڈ کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، بلاول نے میڈیا کو جو کہا اس پر آپکی چُوں بھی نہیں نکلی، سندھ میں 2 صحافی قتل ہوئے لیکن یہ نہیں بولے۔
پروگرام کے آخر میں عالیہ حمزہ نے عاصمہ شیرازی کے مطیع اللہ جان کے اس کلپ کا بھی حوالہ دیتی ہیں جس میں مطیع اللہ جان کہتے ہیں کہ عاصمہ شیرازی نے پی پی دور میں سرکاری خرچے پر حج کیا، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ اس کلپ کو جواز بناکر عاصمہ شیرازی ہراسمنٹ کا دعویٰ کرتی ہیں۔
دیکھئے مکمل پروگرام
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asmavsaliya.jpg