
انیل مسرت کے ایک بیان پر معروف صحافی اور اینکر پرسن سلیم صافی نے سخت الفاظ میں تنقید کی اور اس کے ساتھ زلفی بخاری کو بھی رگڑ دیا، زلفی بخاری نے بھی بھرپور جوابی وار کر دیا۔
انیل مسرت کا ایک کلپ صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے شیئر کیا جس میں گورنر پنجاب محمد سرور کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا گورنر پنجاب اپنی حکومت سے ناراض ہیں؟ انیل مسرت نےجواب دیتے ہوئے کہا کہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی لندن آمد پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جہاں صحافیوں نے انیل مسرت سے چودھری سرور کے وفاق سے کشیدہ تعلقات پر سوالات کی بوچھاڑ کی ، انیل مسرت نے سوالات کے جواب دیئے اور کہا کہ چودھری محمد سرور پرانے ساتھی ہیں، آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہی ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1466347717760888836
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی مدت کے ان آخری دو سالوں میں وعدوں کی تکمیل کیلئے جان لڑا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بن گئی ہے، لاکھوں گھر بن رہے ہیں۔
اس ویڈیو پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کا ڈرامہ اب تیار ہو رہا ہے لیکن انیل مسرت اور زلفی بخاری جیسے برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھانے والے روز اول سے عمرانی حکومت چلا رہے ہیں۔ معیشت کا کنٹرول آئی ایم ایف کے رضا باقر کے پاس ہے۔ عمرانی دور میں پاکستانیوں کے ہاتھ میں پاکستان کا کچھ بھی نہ رہا۔
https://twitter.com/x/status/1466609196108075012
اس پر جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ سلیم لفافی اگر کو پاکستان مخالف ہے تو وہ آپ خود ہیں۔ آپ جے یو آئی کے ایجنٹ ہیں جن کو ملک مخالف قوتوں کی آشیرباد حاصل ہے۔ آپ کو ہمیشہ سے اوورسیز پاکستانیوں سے مسئلہ رہا ہے۔ حالانکہ وہ آپ سے زیادہ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ خیر جو ایک بار بیوقوف ہو جائے وہ ہمیشہ وہی رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1467181018343948288
جواب میں سلیم صافی بھی میدان میں آ گئے اور کہا کہ میرامنہ نہ کھلوائیں۔ میں اتنا جانتا ہوں کہ کس طرح آپ نے "خادم خاص" کی جگہ سنبھالی۔ آپ اگر اس ملک کے اتنے وفادار ہیں تو بتائیے کہ کل رات جب پوری قوم سانحہ سیالکوٹ کےغم میں ڈوبی تھی، توآپ کس طرح کی محفل سجا کر بیٹھے تھے؟ اتنے محب وطن ہیں تو صرف حلف دیں کہ اقتدار کے خاتمے کے بعد لندن نہیں بھاگیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1467233575674261513
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2safi.jpg