
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب ( قومی احتساب بیورو) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی گئی۔ برطانوی حکومت کو خط نیب کی جانب سے لکھا گیا ، نیب نے 31 دسمبر 2021 کو برطانوی حکومت کو درخواست جمع کرائی۔
نیب نے برطانوی حکومت کو واضح طور پر بتایا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسیکنڈل میں نیب کو مطلوب ہیں اور عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 2020 میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد شہبازشریف کے صاحبزادے کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہباز شریف اور دونوں بیٹے (حمزہ اور سلیمان) کرپشن کیسز میں نامزد ہیں اور نیب کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ شہباز شریف نے لاہور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں متعدد جائیدادیں اپنی بیگمات نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے نام پر حاصل کیں۔
ان تمام جائیدادوں کو اب منجمد کردیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے بھی لاہور اور چنیوٹ میں کئی جائیدادیں خریدیں انہیں بھی نیب کی جانب سے منجمد کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/NAB%20one%20shehbaz.jpg
Last edited: