
صحافی طلعت حسین نے وزیراعظم سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تو طلعت حسین نے شدید الفاظ میں تنقید کی جس پر شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے جوابی وار کرتے ہوئے انہیں بغیر تصدیق کیے بات کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔
اس کے بعد یہ لفظی وار تھمے نہیں طلعت حسین نے مریم نواز کی آج کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے آج اپنی تمام سیاسی تکالیف کا خلاصہ بیان کیا۔ نظام نے ان کے ساتھ جو بھی کیا وہ اب کھل کے سامنے آ گیا ہے۔ مگر ان کے خاندان کا اپنا فرد کچھ عرصہ پہلے تک پنڈی اور آبپارہ کے سامنے عمران خان سے بڑھ کر نواز شریف کو 'تن' کے رکھنے کی مہم چلاتا رہا۔
https://twitter.com/x/status/1551484986116960258
ان کا مزید کہنا تھا سب کو کہتا تھا 'ان کی گردنوں میں سریا' ہے۔ میڈیا میں پیسے دے کر پروگرام کراتا تھا۔ کہتا تھا مریم کی ایسی کی تیسی کریں۔ جب اندر ایسے اخلاق اور شرم سے عاری لوگ موجود ہوں تو غیروں سے گلہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1551484988432207872
صحافی نے مزید کہا ان میٹنگز کا ریکارڈ بھی موجود ہے اور جن کے ساتھ یہ بات چیت ہوتی تھی وہ بھی موجود ہیں۔ مریم اور نواز شریف چاہیں تو تصدیق کر سکتے ہیں۔ مگر وہ نہیں کریں گے۔ ان کو بھی پتا ہے کہ اس گھس بیٹھیے کا کھرا کہاں ختم ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1551484993662517248
جبکہ سلیمان شہباز نے ان کا کچاچٹھہ کھول دیا اور کہا کہ وہ جھوٹے بھی ہیں اور مکار بھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1551488036713758720
سلیمان مزید بولے کہ میرے ساتھ لندن میں جو باتیں کی تھیں وہ بتاو جھوٹے صحافی
https://twitter.com/x/status/1551488381300916224
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2slamanshvstalat.jpg