
مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ وہ جرم ہے جو اسلام میں قابل قبول نہیں،
عرب نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اسلام تشدد کے خلاف ہے اور کبھی کسی بھی قسم کے تشدد کو قبول نہیں کرتا۔
عبدالکریم العیسیٰ نے مزید کہا کہ مذہبی اور دانشورانہ معاملات پر، جیسا کہ ایسے الفاظ جو مکمل یا جزوی طور پر اشتعال انگیز ہوں، ان معاملات سے نمٹنے کے لیے بھی تشدد نہیں کرنا چاہیے، ایمان رکھنے والے کو تمام لوگوں سے محبت کرنی چاہیے چاہے وہ اس سے متفق ہوں یا نہیں۔
ملعون سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریب کےدوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،حملےکےالزام میں 24سالہ شخص ہادی مطر کو گرفتار کیا گیا تھا،شاتمِ رسول سلمان رشدی پرنیویارک میں حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطر نے کہا تھا کہ ملعون سلمان رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے ہیں، اس نے اسلام اور اس کے عقائد پرحملہ کیا۔
ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوئے تھے،پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینےکا فتویٰ دیا تھا،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/world-muslim-rd-islam.jpg
Last edited by a moderator: